ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ششی کلا اور دناکرن کی تقرری منسوخ

ششی کلا اور دناکرن کی تقرری منسوخ

Tue, 12 Sep 2017 21:33:25    S.O. News Service

چنئی،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)متحدہ آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے)کی جنرل کونسل نے آج وی کے ششی کلا کو پارٹی کی عبوری جنرل سکریٹری اور ان کے بھتیجے ٹی ٹی وی دناکر ن کو نائب جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔جنرل کونسل کی یہاں ہوئی میٹنگ میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرکے ان دونوں کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے علاوہ نائب وزیر اعلی او پنیرسیلوم اور وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی کی قیادت میں بنی قائمہ کمیٹی کو منظوری دیدی ۔اب جناب پنیرسیلوم اور مسٹر پلانی سوامی کو ہی پارٹی میں کسی کو شامل کرنے یا اسے نکالنے کا اختیار ہوگا۔


Share: